برجر پینٹس کے بعد از ٹیکس منافع میں 70فیصدکمی

جمعرات 24 مئی 2018 10:40

برجر پینٹس کے بعد از ٹیکس منافع میں 70فیصدکمی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) جاری مالی سال 2017-18ء کے دوران برجر پینٹس پاکستان لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 70فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران کمپنی کا خالص منافع 47 ملین روپے تک کم ہوا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برجر پینٹس پاکستان لمیٹڈ کو 155 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے نو مہینوں کے دوران کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں 108 ملین روپے یعنی 70فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی 8.52 روپے کے مقابلہ میں 2.58 روپے فی حصص تک کم ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :