سمندری طوفان میکونو یمنی جزیرے سکوترا سے ٹکرا گیا، 7 افراد لاپتہ ، سینکڑوں بے گھر

جمعرات 24 مئی 2018 10:50

سوکوٹرا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) یمن کے جزیرے سکوترا سے سمندری طوفان میکونو ٹکرانے کے نتیجے میں 7 افراد لاپتہ ہوگئے جبکہ سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سمندری طوفان میکونو یمن کے جزیرے سے ٹکرا گیا جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ طوفان کے باعث کئی گھر تباہ ہو گئے۔وزارت ماہی گیری کے مطابق سمندری طوفان کی زد میں آکر ایک کشتی بھی ڈوب گئی جس کے نتیجہ میں عملے کے 4 افراد سمیت 7 افراد لاپتہ ہو گئے۔ حکام نے سیلاب کے پیش نظر 150 سے زیادہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سیلاب کے دوران کئی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جان بچائی ہے۔

متعلقہ عنوان :