اٹلی میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، 2 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

جمعرات مئی 10:50

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) اٹلی میں ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجہ میں 2 افراد موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطالوی ٹیلی ویژن کے مطابق شمالی علاقے میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر ٹرین ریلوے کراسنگ پر پھنسے ٹرک سے ٹکراگئی اور اس کے نتیجہ میں اس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔