محکمہ زراعت کی کاشتکاروںکو پیازکی فصل مناسب وقت پر برداشت کر نے کی ہدایت

جمعرات 24 مئی 2018 11:20

قصور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) محکمہ زراعت قصورکے ترجمان نے بتایا کہ پیازکو مناسب وقت پر برداشت کرکے کم ازکم 6ماہ بلکہ اس سے بھی زائد عرصہ تک ذخیرہ رکھاجاسکتاہے جبکہ برداشت اور سٹوریج کیلئے محکمہ زراعت کی مشاورت بہترنتائج فراہم کرسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگرپیازکی فصل کو مناسب وقت پر برداشت کرلیا جائے تو کم ازکم6ماہ تک اس کی اصل حالت کو برقراررکھاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ فصل کی برداشت میں احتیاط سے کام لیں اور جب پودوں کے تنے 15سی20فیصد تک خشک ہوکر ٹوٹنا شروع ہوجائیں تو پھرپیاز کی برداشت میں تاخیر سے اجتناب برتنا چاہئیے کیونکہ پیاز کی برداشت جتنی تاخیرسے ہوگی اتنا فصل کے گلنے سڑنے کے خدشات میں اضافہ ہوتاجاتاہے۔انہوں نے کہا کہ موٹے تنے والے پیازکے ایسے گٹھے جومکمل طورپر پک کر تیار نہ ہوئے ہوں ان کو ذخیرہ نہ کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ پیازکی فصل کو دیر سے برداشت کیاجائے۔