مسلسل ایک جگہ بیٹھے رہنے سے خون میں شکرکی مقدار زیادہ‘کولیسٹرول بڑھتا اور پٹھے کمزورہوتے ہیں،طبی ماہرین

جمعرات 24 مئی 2018 11:20

قصور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) طبی ماہرین کا کہناہے کہ مسلسل ایک جگہ بیٹھے رہنے سے خون میں شکرکی مقدار زیادہ ہوتی‘کولیسٹرول بڑھتا اور پٹھے کمزورہوتے ہیں۔فن لینڈ کی یونیورسٹی آف وسکلاکے پروفیسر آرٹوپیسولانے کی تحقیق سے معلوم ہواہے کہ لوگ اپنی مصروف زندگی کو تبدیل کرکے صحت کو لاحق خطرات کم کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس تحقیق میں دفاترمیں کام کرنے والے 133افراداورکچھ بچوں کو بھی شامل کیاگیاجن کی کمرمیں ایک آلہ لگایا گیا یہ آلہ ہفتے میں سات دن تک پانچ مرتبہ پہنایا گیا اورتمام رضاکاروں کا پورے سال تک مطالعہ کیاگیا جس کے بعد معلوم ہواہے کہ مسلسل کام کے دوران اگر 20دن بعد معمولی وقفہ لیاجائے تو اس سے بھی خون میں شکرکی مقدارکم‘ کولیسٹرول بہتراور ٹانگوں کے پٹھے اورعضلا ت مضبوط ہوتے ہیں۔