شہدکی مکھیوں کے فارم قائم کرکے بھاری زرمبادلہ کمایاجاسکتاہے، زرعی ماہرین

جمعرات 24 مئی 2018 11:20

قصور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ شہدکی مکھیوں کی کمرشل بنیادوں پر افزائش نسل سمیت برسیم‘شیشم‘شفتل‘ پھلائی کی کاشت کے علاقوں میں شہد کی مکھیوں کے فارم قائم کرکے بھاری زرمبادلہ کمایاجاسکتاہے جس سے جہاں بہترین شہد کی بھاری پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے وہیں اس قدرتی نعمت سے معاشی و اقتصادی استحکام بھی حاصل کیاجاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مئی کے آخر تک چونکہ مذکورہ پودوں اور درختوں کی فصلیں پروان چڑھ رہی ہوتی ہیں لہذاشہد کی مکھیاں ان کے پھولوں سے شہدحاصل کرکے اپنے چھتوں میں ان کا سٹاک کرسکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پھلائی(پلوسہ) سے حاصل ہونیوالا شہدانتہائی شاندار ذائقے کا حامل ہوتاہے جبکہ بیکٹرکے پھول بھی زیادہ شہدحاصل کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔

متعلقہ عنوان :