ماہرین زراعت کی کاشتکاروں کو بی ٹی کے ساتھ 10فیصد رقبہ پر نان بی ٹی اقسام کی کاشت کی ہدایت

جمعرات مئی 11:20

قصور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) حملہ آورسنڈیوں میں بی ٹی اقسام کے خلاف قوت مدافعت روکنے کیلئے کاشتکاروں کو بی ٹی کیساتھ کم ازکم10فیصد رقبہ پر نان بی ٹی اقسام کی کاشت کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار مئی کے آخر تک ہرصورت کپاس کی کاشت مکمل کرلیں۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے ہدایت کی کہ وہ بی ٹی اقسام کا انتخاب علاقے کی موزونیت‘مقامی معلومات اور پچھلے سالوں کے تجربات کی روشنی میں کریں‘10فیصد رقبہ پر نان بی ٹی اقسام لازمی کاشت کریں تاکہ حملہ آور سنڈیوں میں بی ٹی اقسام کے خلاف قوت مدافعت پیدانہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :