فلم ’’ہیرا پھیری ۔3‘‘ کاسٹ کے ناموں کا اعلان کر دیا

جمعرات 24 مئی 2018 11:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) بالی وڈ کامیڈی فلم ’’ہیراپھیری ‘‘ سلسلے کی تیسری فلم ’’ہیرا پھیری۔3‘‘ کی کاسٹ کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے، فلم میں اکشے کمار ، سنیل شیٹھی اور پریش راول ایک بار پھر سے ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ا بلاغ کے مطابق بالی وڈ فلم ساز اندرا کمار نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فلم ’’ہیرا پھیری ۔3‘‘ کی کاسٹ کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے ، فلم میں اکشے کمار ، سنیل شیٹھی اور پریش راول ایک بار پھر سے ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم کی عکسبندی رواں سال دسمبر میں شروع کی جائے گی جو آئندہ سال فروری میں مکمل کی جائے گی جبکہ فلم آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :