بھارتی ریاست اتر پردیش کے سرکاری سکولوں میں ڈیڑھ کروڑ طلباء کو مفت جوتے اور جرابیں فراہم کرنے کا فیصلہ

جمعرات 24 مئی 2018 11:20

بھارتی ریاست اتر پردیش کے سرکاری سکولوں میں ڈیڑھ کروڑ طلباء کو مفت ..
نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) بھارتی ریاست اتر پردیش کی حکومت نے سرکاری سکولوں میں تقریباً 1.58کروڑ طلباء کو مفت جوتے اور جرابیں فراہمکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق لکھنو میں محکمہ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران تعلیم حاصل کرنے والے 1.58 کروڑ طلباء و طالبات کوجوتوں کا ایک اورجرابوں کے دو جوڑے فراہم کئے جائیں گے۔ جوتے، موزے تمام سرکاری سکولوں کے سبھی طلباء کو دیئے جائیںگے۔ اس کے لئے ریاستی حکومت کے ذریعہ سے رقم کا بندوبست کیا گیا ہے۔محکمہ بنیادی تعلیم کے ذریعہ تمام طلبا کو 31 جولائی 2018 ء تک جوتے اورجرابیں فراہمکرانے کی تمام تر کارروائی مکمل کر لی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :