سعودی عرب، بلدیہ کی کارروائیاں ، 4 ہوٹل سربمہر

جمعرات 24 مئی 2018 11:20

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) سعودی شہر الجوف کی بلدیہ کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران ہوٹلوں اور اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والی دکانوں پر چھاپوںکے دوران 4 ہوٹل بند اور مالکان پر جرمانے عائد کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الجوف بلدیہ کے ڈائریکٹر درویش الغامدی نے بتایا کہ رمضان کے آغاز سے بلدیہ کی جانب سے ہوٹلوں اور اشیائے خوردونوش کی مارکیٹوں کی نگرانی کا عمل سخت کر دیا گیا ہے۔

اب تک شہر کے مختلف علاقوں سے 42 کلو گرام غیر معیار ی اشیائے خوردونوش ضبط کر کے تلف کی جاچکی ہیں۔ الغامدی نے مزید کہا کہ بلدیہ کی جانب سے ایسے اقدامات جاری رہیں گے تاکہ مارکیٹ سے غیر معیاری اشیائے خوردونوش کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز کی گئی کارروائی کے دوران 4 ہوٹلوں کو سربمہر کرتے ہوئے ان کے مالکان کو جرمانے کئے گئے ہیں۔