متحدہ عرب امارات سمندری طوفان میکونو کی زد میں نہیں آئے گا، محکمہ موسمیات

جمعرات 24 مئی 2018 11:20

متحدہ عرب امارات سمندری طوفان میکونو کی زد میں نہیں آئے گا، محکمہ ..
ابوظبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ان کا ملک بحر عرب میں پیدا ہونے والے طوفان میکونوکی زد میں نہیں آئے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ سیٹلائٹ تصاویر اور نقشوں سے معلوم ہوا ہے کہ سمندری طوفان آج (جمعہ) کو عمان کے ساحلی علاقوں میں پہنچے گا تاہم اس کا رخ امارات کی طرف نہیں ہوگا۔ ممکنہ طور پر امارات کے قریب سے گزرنے کی وجہ سے ملک کے پہاڑی علاقوں میں تیز ہوا اور بارش ہوگی اور کسی بھی قسم کی خطرناک صورتحال میں رہائشیوں کو فوری طور پر آگاہ کردیا جائے گا۔