نواز شریف نے چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو توہین آمیز پریس ریلیز جاری کرنے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا

چئیرمین نیب 14 روز کے اندر 1ارب روپے حرجانہ ادا کریں ،انگریزی اور اردو اخبارات میں باقاعدہ معافی نامہ شائع کرائیں

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعرات مئی 11:22

نواز شریف نے چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو توہین آمیز پریس ریلیز ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مئی 2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو توہین آمیز پریس ریلیز جاری کرنے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے چئیرمین نیب جسٹس (ر) اقبال کو من گھڑت پریس ریلیز جاری کرنے پر قانونی بھجوا دیا ہے۔۔نواز شریف نے نیب کے اس نوٹس کو الیکشن سے قبل دھاندلی قرار دے دیا۔

نواز شریف نے چئیرمین نیب کو قانونی نوٹس جاری کرتے ہوئے 1 ارب روپے حرجانے کا دعوی کر دیا ہے۔نوٹس کے مطابق چئیرمین نیب 14 روز کے اندر ایک ارب روپے کا حرجانہ ادا کریں۔اور انگریزی اور اردو اخبارات میں باقاعدہ معافی نامی شائع کرائیں۔نوٹس کے مطابق حرجانہ ادا نہ کرنے اور معافی نہ مانگنے پر باقاعدہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 8 مئی کو نیب نے جھوٹی اور توہین آمیز پریس ریلز جاری کی۔۔ورلڈ بینک کی وضاحت کےباجود بھی 9 مئی کو ایک پریس ریلیز جاری کی گئی۔9مئی کی پریس ریلیزمیں ورلڈ بینک کی وضاحت کا ذکر نہیں کیا گیا۔نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نواز شریف تین بار وزیراعظم رہ چکے ہیں اور سمجھدار سیاست دان ہیں۔ با وثوق ذرائع سے تصدیق کیے بغیر اعلامیہ جاری کرنا بد نیتی پر مبنی ہو سکتا ہے۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ میں نہ منی لانڈرنگ کا ذکر کیا گیا اور نہ ہی کسی کا نام لیا گیا۔یاد رہے کہ چیرمین نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف اوردیگرکیخلاف مبینہ طورپر4.9بلین ڈالربھارت بھیجنے کی شکایت کا نوٹس لیا تھا۔کہا گیا تھا کہ نواز شریف اور دیگر کے خلاف 4.9 ڈالر بھارت بجھوانے کی شکایات ہیں۔ جس کے بعد چئیرمین نیب نے ان شکایاتکا نوٹس لیتے ہوئے شکایات کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا تھا۔