اداکار بننے سے قبل شیف اور فضائی میزبان بننے کی کوشش کی تھی، جیکی شروف

جمعرات 24 مئی 2018 11:30

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار جیکی شروف نے کہا کہ اداکاری سے قبل شیف اور فضائی میزبان بننے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار جیکی شروف نے کہا کہ جب وہ چینائی میں جہاں فلم کی عکسبندی میں مصروف تھے تو وہاں ہوٹل میں بچن صاحب اور ان کی فیملی بھی موجود تھی جس پر میں نے ویٹر سے پوچھا کہ میں بچن صاحب سے ملنا چاہتا ہوںلیکن پھر ان کے بچے مجھ سے آٹوگراف لینے آگئے اور اس وقت مجھے احساس ہوا کہ میں مشہور ہو گیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اداکاری سے قبل شیف اور فضائی میزبان بننے کی کوشش کی لیکن کسی نے مجھے نہیں لیا جس کے بعد میں نے ٹریول ایجنسی اور اشتہارات میں کام کیاجس کی وجہ سے مجھے فلموں کی پیشکش ہوئی۔

متعلقہ عنوان :