سیف علی خان کا سارا علی خان کے لئے فلم ’’کیدارناتھ ‘‘ کے تنازعات کے حل میں اہم کردار

جمعرات 24 مئی 2018 11:30

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے بیٹی سارا علی خان کے لئے فلم ’’کیدارناتھ ‘‘ کے تنازعات کے حل میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ فلم ’’کیدارناتھ ‘‘ کے پروڈیوسر اور میکرز کے مابین تنازعات کے باعث فلم کی عکسبندی تاخیر کا شکار رہی اور اب تنازعات حل ہونے کے بعد فلم کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی شروع کر دی گئی ہے، اس سلسلے میں اداکار سیف علی خان نے بیٹی سارا علی خان کی پہلی فلم ہونے کی وجہ سے تنازعات کے حل میں اہم کردار ادا کیایہی وجہ ہے کہ انہوں نے حال ہی میں سارا علی خان کے ہمراہ ہدایتکار ابھیشیک کپور کے ساتھ ملاقات بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :