امریکا کا برازیل کے دو سفارتکاروں کو 48 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم

جمعرات 24 مئی 2018 11:30

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) امریکا نے اپنے ہاں تعینات برازیل کے دو سفارتکاروں کو 48 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام برازیلی حکومت کے اس اقدام کے جواب میں کیا گیا ہے جس کے تحت برازیل میں تعینات دو سینئیر امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

برازیل کی حکومت کی طرف سے ناپسندید شخصیات قرار دے کر ملک بدر کئے گئے امریکی سفارتکاروں میں کراکس میں امریکی سفارتخانے کے چارج ڈی افیئرز اور ڈپٹی چیف آف مشن شامل ہیں۔واضح رہے کہ برازیل میں صدر نکولس مادورو کی صدارتی انتخاب میں ایک بار پھر کامیابی کے بعد امریکا نے برازیل کے خلاف عائد اقتصادی پابندیاں سخت کر دی ہیں جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :