امریکی خواتین میں پھیپھڑوں کے کینسر کی شرح مردوں سے بڑھ گئی

جمعرات 24 مئی 2018 11:30

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) امریکی خواتین میں پھیپھڑوں کے کینسر کی شرح مردوں سے بڑھ گئی۔نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک مطالعاتی رپورٹ کے مطابق یہ امر اس لئے حیرت انگیز ہے کہ امریکی خواتین میں تمباکو نوشی کی شرح مردوں کے مقابلہ میں بہت کم ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ مرتب کر نے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے 1970 ء کے بعد سے تمباکو نوشی کرنے والے تمام شہریوں اور 1995ء کے بعد سے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہونے والے تمام افراد کے اعداد شمار کا جائزہ لیا ہے۔

مجموعی طور پر دنیا بھر میں پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہونے اور اس مرض سے اموات میں کمی آرہی ہے لیکن مردوں میں اس کمی کی رفتار تیز اور خواتین میں سست ہے حالانکہ مرد خواتین کے مقابلہ میں زیادہ تمباکو نوشی کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکا میںمقیم سفید فام اور لاطینی امریکی ممالک سے ترک وطن کرکے امریکا آنے والی دونوں طرح کی خواتین میں پھیپھڑوں کے کینسر کی شرح مردوں سے زیادہ پائی گئی ہے لیکن ماہرین اس کی وجہ جاننے میں ناکام رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :