وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 29 مئی اور خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ 26 مئی کو ایبٹ آباد کا دورہ کریں گے

جمعرات مئی 11:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 29 مئی اور خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ 26 مئی کو ایبٹ آباد کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

29 مئی کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کھوکھر میرا کے مقام پر انٹرچینج منصوبہ کا افتتاح کریں گے اور اس طرح 26 مئی کو وزیراعلیٰ پرویز خٹک مری روڈ اور دھمتوڑ بائی پاس کا افتتاح کریں گے۔ تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی کے سخت انتظامات کر لئے گئے ہیں۔ ایبٹ آباد کے علاوہ ہری پور، مانسہرہ، تورغر، کوہستان اور دیگر اضلاع کی پولیس نفری بھی تعینات کی جائے گی۔