شانگلہ میں سہ ماہی صفائی مہم کامیاب بنائیںگے،فضل ربی

جمعرات مئی 11:50

شانگلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء)شانگلہ میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن فضل ربی نے کہاہے کہ جاری سہ ماہی صفائی مہم کوکامیاب بنائیںگے،پہلے مرحلے میں میونسپل ایڈمنسٹریشن نے ضلعی ہیڈکوارٹرالپوری کی گلی کوچوں اورمین سڑکوں کی صفائی کی ہے ۔

(جاری ہے)

اس مہم میں میونسپل ایڈمنسٹریشن کی حدودمیں تمام نالیوں کوصفاف کیاجائیگاجبکہ گندگی کی ڈھیروں کوٹھکانے لگادیں گے۔ان خیالات کااظہارمیونسپل ایڈمنسٹریشن افسرضل ربی نے صفائی مہم میں شامل ہونے والی دونئی گاڑیوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پرکیا۔