عبدالرزاق آرائیں روک بال فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان پرسوں کیا جائے گا

ٹورنامنٹ پاکستان روک بال فیڈریشن کے زیراہتمام 29 مئی سے منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد کراچی میں شروع ہوگا

جمعرات مئی 12:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) چوتھے عبدالرزاق آرائیں روک بال فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان پرسوں ہفتہ کو کیا جائیگا۔ ٹورنامنٹ پاکستان روک بال فیڈریشن کے زیراہتمام 29 مئی سے منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد کراچی میں شروع ہوگا۔ پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلی کلثوم رانا کے مطابق ٹورنامنٹ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 26 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب،، خیبر پختونخوا، سندھ،، اسلام آباد، بلوچستان کی ٹیمیں ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی مینجر میٹنگ (کل) ہفتہ کو ہوگی جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا فائنل2 جون کو کھیلا جائے گا۔ فائنل کے بعد ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلئے مدعو کیا جائیگا جو کہ جون میں کراچی میں لگا جائیگا۔