ایران کا مرکزی بینک کے سربراہ کے خلاف امریکی پابندیوں پر شدید ردعمل

جمعرات 24 مئی 2018 12:11

تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) ایران نے مرکزی بینک کے سربراہ ولی اللہ سیف کے خلاف امریکی پابندیوں پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران، امریکی اقدامات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ کے خلاف نئی امریکی پابندیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا کو بین الاقوامی معاہدوںکی پاسداری کی کوئی پرواہ نہیں۔

بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ امریکی رویے کے عالمی سطح پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ وزارت خارجہ نے امریکا کے حالیہ اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا یہ اقدام اس کی دوسری کاروائیوں کی طرح مکمل غیر قانونی ہے،جس کا مناسب انداز میں جواب دیں گے۔واضح رہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے 15 مئی کو ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ ولی اللہ سیف کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ۔

متعلقہ عنوان :