روسی کا چار بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

جمعرات 24 مئی 2018 12:11

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) روسی نے ایٹمی آبدوز کے ذریعے چار بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔روسی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چاروں بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کا یہ تجربہ شمال مغربی روس کے سمندروں میں تعینات یوری دولگوروکی ایٹمی آبدوز سے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان میزائلوں نے مشرقی بعید میں واقع روسی جزیرے کامچاتکا میں اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق بولاوا نامی یہ میزائل بیک وقت ایک سو پچاس ٹن وزنی دس وار ہیڈز، دس ہزار کلومیٹر تک لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :