امریکا مذاکرات کرنا چاہتا ہے یا ایٹمی جنگ، شمالی کوریا

جمعرات 24 مئی 2018 12:11

پیانگ یانگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) امریکی نائب صدر کے بیان پر شمالی کوریا کے اعلی عہدیدار چھوئے چن ہی نے کہا کہ امریکاسے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگیں گے،امریکاہم مذاکرات کرنا چاہتاہے یاایٹمی جنگ یہ اس پرمنحصرہے۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ خیرسگالی کونقصان پہنچایاتوسپریم لیڈرسے کہہ دیا جائے گا کہ مذاکرات نہ کریں۔امریکاکوایسے ہولناک سانحے کامزہ چکھاسکتے ہیں جسکاتصورتک نہ کیاگیاہو۔واضح رہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پینس نے شمالی کوریا کو خبر دار کرتے ہوئے کہا تھا ہے کہ فوجی آپشن ختم نہیں ہوا،شمالی کوریاکاانجام لیبیاجیساہوسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :