ایرانی قوم دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں ،حسن روحانی

جمعرات 24 مئی 2018 12:11

تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) ایران کے صدر حسن روحانی نے ایرانی قوم کے خلاف امریکی دھمکیوں اور اقتصادی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم امریکی صدر ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والی نہیں۔ایرانی خبر رساںادارے کے مطابق حسن روحانی نے کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ ایرانی کھلاڑیوں نے ملک کی سربلندی کے لئے ہمیشہ کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم آپ کے مقابلے میں کامیاب ہو جائے گی۔صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ٹرمپ، امریکی وزیر خارجہ اور امریکی صدر کے مشیر جان بولٹن کو انتہا پسند قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکی وائٹ ہاؤس میں دہشت گرد اور انتہا پسند گروہ جمع ہوگیا ہے جو ایرانی قوم کومسلسل دھمکیاں دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یرانی قوم ان کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والی نہیں ہے ۔