سعودی عرب پر ایک اور خوفناک حملہ

سعودی فوج نے جازان میں حوثیوں کا ایک اور بیلسٹک میزائل مار گرایا حوثیوں کی طرف سے سعودی شہری آبادی کو دانستہ نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے،ترجمان عرب اتحاد

جمعرات مئی 12:14

سعودی عرب پر ایک اور خوفناک حملہ
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے جمعرات کو علی الصباح یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک اور بیلسٹک میزائل سرحدی شہر جازان میں مار گرایا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے بتایا کہ یمن سے جازان میں داغا گیا میزائل ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا گیا۔ اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

یمن میں آئینی حکومت کی مدد کے لیے قائم عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب میں شہری آبادی کو دانستہ طورپر نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ حوثی باغی گذشتہ کچھ عرصے کے دوران سعودی عرب پر ایک سو سے زیادہ بیلسٹک میزائل حملے کر چکے ہیں۔ سعودی محکمہ دفاع کی طرف سیفوری کارروائی کرکے ان حملوں کو ناکام بنا کر ملک کو تباہی سے بچالیا گیا۔قبل ازیں ہفتے کو سعودی عرب کے جنوبی شہر خمیس مشیط کی طرف داغا گیا ایک میزائل بھی مار گرایا گیا تھا۔