تباہی مچنے کا خدشہ، سعودی دارالحکومت ریاض کیلئے ہنگامی الرٹ جاری

سعودی عرب میں سمندری طوفان میکونو سے ریاض کے جنوبی علاقے متاثر ہونے کا خدشہ

جمعرات 24 مئی 2018 12:14

تباہی مچنے کا خدشہ، سعودی دارالحکومت ریاض کیلئے ہنگامی الرٹ جاری
ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سمندری طوفان میکونو سے سعودی عرب کے جنوبی علاقوں سمیت دارالحکومت ریاض کے جنوبی علاقے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ سعوی محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں پیدا ہونے والا طوفان یمن اور سلطنت عمان سے ہوتا ہوا کل ’’ہفتہ‘‘ کو سعودی عرب کے جنوبی علاقوں سے ٹکرائے گا۔

سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر اور موسمی نقشوں کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ طوفان کا گزر عمان کے ساتھ متصل سعودی علاقوں سے ہوگا۔

(جاری ہے)

جس سے الخرخیر اور شرورہ کے علاقے براہ راست متاثر ہوں سکتے ہیں۔ سمندری طوفان کے گزر نے کے دوران موسلادھار بارش اور تیز ہوا کے علاوہ گرد وغبار کا طوفان بھی ہوگا۔ جبکہ ہوا کی رفتار80کلو میٹر تک ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ریاض کے جنوبی علاقوں الافلاج، وادی الدواسر ، لیلی اور العبیلہ بھی متاثر ہو نے کا خدشہ ہے۔ حکام نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ سمندری طوفان کے حوالے سے محکمہ کی طرف سے جاری ہونے و الے اعلامیہ پر اکتفا کریں۔ محکمہ کے موسمی ماہرین طوفان کا 24گھنٹے جائزہ لے رہے ہیں۔