فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر اسرائیلی طیاروں کا میزائلوں سے حملہ

جمعرات مئی 12:14

غزہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) اسرائیلی طیاروں نے غزہ بندرگاہ پر دو کشتیوں کو 3 میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر کے مغرب میں ماہی گیروں کی دو کشتیوں کو 3 میزائلوں سے نشانہ بنایا جس کے بعد کشتیوں میں سے ایک میں آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

اطلاع کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے نشانہ بنائی جانے والی کشتیاں غزہ کے گرد محاصرے کو توڑنے کے لئے آئندہ ماہ علاقے میں آنے والے بحری جہازوں کے استقبال کے لئے تیار کی گئی تھیں۔واضح رہے کہ ان کشتیوں کو ایک ماہ سے مختصر مدت میں دوسری دفعہ نشانہ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :