نامور مزاحیہ اداکار ، صدا کار ، فلم ڈائریکٹر سعید خان عرف رنگیلا کی برسی کا انعقاد

جمعرات 24 مئی 2018 12:41

نامور مزاحیہ اداکار ، صدا کار ، فلم ڈائریکٹر سعید خان عرف رنگیلا کی ..
فیصل آباد۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) لالی ووڈ کے نامور مزاحیہ اداکار ، صدا کار ، فلم ڈائریکٹر سعید خان عرف رنگیلا کی13ویں برسی جمعرات کو منائی گئی ۔اس موقع پر مختلف نگار خانوں میں خصوصی تعزیتی تقریبات کے علاوہ رنگیلا کے پرستار وں نے انفرادی طور پر بھی تمام شہروں میں برسی کی تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیاجن میں سعید خان عرف رنگیلا کی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

سعید خان عر ف رنگیلا یکم جنوری 1937ء کو پختون فیملی میں پید اہو ئے ۔انہوںنے بچپن سے ہی مزاحیہ اداکاری کا آغاز کر دیا اور اپنے فلمی کیریئر کے دوران 650سے زائد فلموں میں کام کر کے مزاحیہ اداکاری کے میدان میں ان مٹ نقوش مرتب کئے ۔انہوںنے 1958ء میں صرف 21سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا ۔

(جاری ہے)

ان کی پہلی فلم جٹی تھی جس میں انہوںنے مثالی کردار ادا کر کے اپنا نام پیدا کیا۔

انسان اور گدھا ، عورت راج میں بھی ان کے کردار انتہائی مقبول ہوئے ۔رنگیلا نے سنجیدہ اداکاری کے ساتھ ساتھ انتہائی دلچسپ انداز میں مزاحیہ اداکاری کر کے فلم بینوں کو قہقہے بخشے۔ ان کی ذاتی فلم دیا اور طوفان بھی زبردست ہٹ ہوئی جس میں انہوں نے بیک وقت اداکار ، موسیقار ، مصنف ، ہدائت کار ہونے کی حیثیت سے اپنے فن کے جوہر دکھائے ۔بعد ازاں ان کی اپنی فلم رنگیلا اور دورنگیلے بھی سپر ہٹ ثابت ہوئی۔

رنگیلا نے اپنے ہم عصر مزاحیہ فنکاروں و اداکاروں منور ظریف اور ننھا کے ساتھ بھی زبر دست کردار ادا کئے ۔منجھی کتھے ڈاہواں ، ہتھ جوڑی ، جگری یار ، سنگ دل ، پگڑی سنبھال جٹا، دوستی بھی زبردست مقبول ہوئیں۔رنگیلا کو نگار ایوارڈ سمیت دیگر اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے۔رنگیلا جو 24مئی 2005ء کو 68برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

متعلقہ عنوان :