ْآزاد کشمیر ضلع باغ کے نواحی علاقہ جگلڑی کے دو سگے بھائی حویلیاں نہر میں ڈوب کر جاں بحق

ایک بھائی جب نہانے کی غرض سے نہر میں گیا تو اسے ڈوبتے دیکھ کر دوسربھائی اسے بچانے کیلئے کود گیا وہ بھی جان کی بازی ہار گیا

جمعرات مئی 12:47

بیس بگلہ/باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) آزاد کشمیر ضلع باغ کے نواحی علاقہ جگلڑی کے دو سگے بھائی حویلیاں نہر میں ڈوب کر جاں بحق--دونوں اے ای او راجہ عبدالطیف خان کے بھتیجے تھے ضلع باغ کی فضا سوگوار - تفصیلات کے مطابق ضلع باغ کے نواحی علاقے گائوں جگلڑی سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگی رہنما حاجی راجہ محمد فرید خان رائل بیکری ایبٹ آباد کے دو جواں سال بیٹے اسد فرید اور احسن فرید حویلیاں کے تفریح مقام سجیکوٹ آبشار میں ڈوب کر وفات پا گئے ایک بھائی جب نہانے کی غرض سے نہر میں گیا تو اسے ڈوبتے دیکھ کر دوسرا اسے بچاتے جان کی بازی ہار گیا کہا جاتا ہے یہ نہر یا آبشار کئی انسانی جانے نگل چکی چھوٹا میٹرک کا طالب علم تھا بڑا آپنی بیکری پر کام کرتا تھا ایک کی عمر کوئی چودہ سال دوسرے کی اٹھارہ سال تھی بتایا گیا ان کے دادا کے دور سے ایبٹ آباد کاروبار جاری ہے مرحومین کی چار بہنیں ہیں وفات پانے والے سابق اے ای او راجہ عبدالطیف خان کے حقیقی بھتیجے ہیں مرحومین کی ایبٹ آباد نماز جنازہ ادا کی گء بعد ازاں آبائی گاوں جگلڑی لا کر نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ہزاروں افراد کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا اس موقع پر باغ سارا امنڈ آیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی -

متعلقہ عنوان :