حمیرا ارشد اور ان کے شوہر کے اختلافات ،ماہر نجوم شہلا ندیم کا دعویٰ سچ ثابت ہوا

جمعرات مئی 13:00

حمیرا ارشد اور ان کے شوہر کے اختلافات ،ماہر نجوم شہلا ندیم کا دعویٰ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) ماہر نجوم شہلا ندیم کا گلوکارہ حمیرا ارشد اور انکے شوہر کے درمیان اختلافات کے حوالے سے دعویٰ درست ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماہر نجوم شہلا ندیم نے گزشتہ سال کے اختتام پر دعویٰ کیا تھا کہ 2018ء میں حمیرا ارشد اور انکے شوہر احمد بٹ کے درمیان دوبارہ تنازعات پیدا ہوں گے جس کا اختتام ناخوشگوار ہو گا اور اب حمیرا ارشد نے شوہر سے خلع کے لئے ایک بار پھر عدالت سے رجوع کر لیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ کے درمیان اختلافات پچھلے دو ماہ سے عروج پر تھے اور حمیرا ارشد معاملات کو سلجھانے کی کوششوں میں مصروف تھیں اور ناکامی کے بعد انہوں نے دوبارہ عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ۔اس حوالے سے حمیرا ارشد اور احمد بٹ کا موقف معلوم نہیں ہو سکا ۔

متعلقہ عنوان :