اداکارہ ماہ نور نے غریبوں میں راشن کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا

جمعرات مئی 13:00

اداکارہ ماہ نور نے غریبوں میں راشن کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) تھیٹر ، ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ ماہ نور نے غریبوں میں راشن تقسیم کرنا شروع کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ماہ نور نے ہر سال کی طرح رمضبان المبارک میں غریب اور مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا ہے اور گزشتہ روز انہوں نے درجنوں لوگوں میں راشن تقسیم کیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ماہ نور کا کہنا ہے کہ میں نے غریب اور مستحق افراد کی فہرست مرتب کر رکھی ہے اور ہر سال حسب توفیق انکی مدد کرتی ہوں اور جب تک زندگی ہے تو خدا کے دیئے ہوئے مال سے لوگوں کی خدمت کرتی رہوں گی۔

متعلقہ عنوان :