گاندھیاں میں ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے توقیر نواز کے لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائے گا،ڈی ایس پی شنکیاری

جمعرات 24 مئی 2018 13:09

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) گاندھیاں کے مقام پر سی پیک ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان توقیر نواز کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈی پی او عارف جاوید نے میڈیا کو بتایا کہ حادثہ میں توقیر نواز کے انتقال کے بعد متعلقہ ڈمپر کے ڈرائیور ناصر سکنہ نوگزی کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے، ڈی ایس پی شنکیاری راجہ محبوب بھی گذشتہ روز متوفی کے گھر گئے اور ان کے لواحقین سے اس المناک واقعہ پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ متوفی کے لواحقین کو سی پیک منصوبہ کے اعلیٰ حکام کی جانب سے معاوضہ ادا کیا جائے گا۔