مسلم لیگ (ن) کے ممبر ضلع کونسل ندیم احمد مغل نے پی کے 39 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

جمعرات 24 مئی 2018 13:09

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے ممبر ضلع کونسل ایبٹ آباد ندیم احمد مغل نے پی کے 39 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کیلئے پارلیمانی بورڈ کو درخواست دیدی ہے۔

(جاری ہے)

یونین کونسل سٹی اربن سے مسلم لیگ (ن) کے ممبر ضلع کونسل ندیم احمد مغل نے پی کے 39 سے الیکشن لڑنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کیلئے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کو باقاعدہ درخواست بھی دیدی ہے۔ ندیم احمد مغل نے کہا کہ الیکشن لڑنے کا مقصد عوام کی محرومیوں کا خاتمہ ہے، ہزارہ کے نوجوانوں کا روزگار کے مواقع فراہم نہیں کئے جا رہے ہیں اور اٹک پار سے لوگ بھرتی ہو رہے ہیں۔