جیکی شروف کو فلم ’’فیمس ‘‘ میں بہت کم معاوضہ دیا گیا، کرن للیت بھوٹانی

جمعرات 24 مئی 2018 13:24

جیکی شروف کو فلم ’’فیمس ‘‘ میں بہت کم معاوضہ دیا گیا، کرن للیت بھوٹانی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ’’فیمس ‘‘ کے ڈیبیوٹ ہدایتکار کرن للیت بھوٹانی نے کہا ہے کہ اداکار جیکی شروف کو فلم ’’فیمس ‘‘ میں دیگر فلموں کے برعکس بہت کم اور اداکارہ ماہی گل کو نہ ہونے کے برابر معاوضہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق میں نے پہلی بار ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے اور کم بجٹ پر بننے والی فلم ’’فیمس ‘‘ کے معیاری سکرپٹ کے باعث اداکاروں کو کم معاوضوں سے کوئی فرق نہیں پڑا۔

انہوں نے کہا کہاداکار جیکی شروف دیگر فلموں کے لئے جتنا معاوضہ لیتے ہیں اس کے برعکس انہیں اس فلم کے لئے بہت کم معاوضہ دیا گیا اور یہی فلم کے دیگر اداکاروں کے ساتھ بھی ہوا کہ جتنا وہ معاوضہ لیتے ہیں انہیں اس سے تقریباً آدھا دیا گیا اور اداکارہ ماہی گل کو تو نہ ہونے کے برابر معاوضہ دیا گیا۔ فلم میں اداکار جیکی شروف، جمی شیر گل، ماہی گل، پنکج تریپتھی، شریا سران اور دیگر شامل ہیں، فلم یکم جون کو ریلیز کی جائے گی۔