سعودی عرب،ایک ریال کرنسی نوٹ کی جگہ دھاتی سکہ رائج

جمعرات 24 مئی 2018 13:24

سعودی عرب،ایک ریال کرنسی نوٹ کی جگہ دھاتی سکہ رائج
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) سعودی مانیٹرنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ مملکت میں ایک ریال والے کرنسی نوٹ کی جگہ دھاتی سکے متعارف کرادیئے گئے ہیں۔ ساما کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چھوٹے کرنسی نوٹوں کی جگہ دنیا بھر میں دھاتی سکے رائج ہیں جو کہ دیرپا ہو تے ہیں۔

(جاری ہے)

مملکت میں ایک ریال والے کرنسی نوٹوں کو بتدریج دھاتی سکے میں تبدیل کیاجائے گا جس کا آغاز کردیا گیا۔

بیان کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے عہد حکومت میں دھاتی سکوں کو رائج کیا ہے۔ شاہی احکامات پر عمل کرتے ہوئے اعلی معیار کے سکے تیار کئے گئے ہیں جن میں ایک ، پانچ ، دس ، پندرہ ، 25 اور 50 ہلالے کے سکو ںکے علاوہ ایک ریال اور 2 ریال کے سکے بھی متعارف کروائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :