السعودیہ ایئر لائن کی متاثرہ پرواز 24 گھنٹے کی تاخیرسے بنگلہ دیش پہنچ گئی

جمعرات مئی 13:27

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ائیر پورٹ سے روانہ ہونے والی پروازایس وی 3818 پورے ایک دن کی تاخیرسے بنگلہ دیش پہنچ گئی۔۔سعودی اخبار کے مطابق کے مطابق گزشتہکی شام مدینہ منورہ سے ڈھاکا جانے والی پرواز نے ہنگامی طور پر جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی۔

(جاری ہے)

جہاز کے ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی کی وجہ سے لینڈنگ گیر نہ کھل سکے تاہم جہاز کے کیپٹن نے جدہ ائیر پورٹ پر فضا میں کئی چکر لگانے کے بعد انتہائی مہارت سے جہاز کو ائیر پور ٹ پر لینڈ کرا لیا۔

ہنگامی لینڈنگ کے بعد متاثرہ مسافروں کو ہوٹل میں پہنچا دیا گیا تھا۔ائیر لائن کے شعبہ انجینئرنگ نے جہاز کے ہائیڈرالک سسٹم کو درست کرنے کے بعد لینڈنگ گیئر کی خرابی درست کی اور فلائٹ کو روانہ کیا گیا۔السعودیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈھاکا ایئر پورٹ پرسعودی ائیر لائن کے کنٹری مینجر نے متاثرہ پرواز کے مسافروں کا استقبال کیا اور ان سے خیریت دریافت کی۔