بہاولنگر ،ْرشتے سے انکار پر لڑکی کے اہلخانہ کو پھنسانے کیلئے باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

پولیس نے شک کی بنیاد پر ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کی، جس کے دوران ملزم نے بیٹی کے قتل کا اعتراف کرلیا

جمعرات مئی 13:27

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) صوبہ پنجاب کے شہر بہاولنگر میں رشتے سے انکار پر لڑکی کے اہل خانہ کو پھنسانے کے لیے سنگدل باپ نے اپنی ہی بیٹی کو قتل کرکے الزام لڑکی کے ماموں اور کزن پر لگادیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم اشرف اپنے پڑوسی کی بیٹی کو پسند کرتا تھا اور دوسری شادی کرنا چاہتا تھا تاہم لڑکی کے اہلخانہ کی جانب سے رشتے سے انکار پر ملزم نے 19 مئی کو اپنی ہی بیٹی نصرت کی جان لے لی اور لاش پڑوسی کے گھر میں پھینک دی۔

بعدازاں ملزم نے اپنی بیٹی کے قتل کے الزام میں لڑکی کے ماموں اور اس کے بیٹے کو گرفتار کروا دیا تاکہ صلح کے بدلے مذکورہ لڑکی کا رشتہ لے سکے۔۔پولیس نے شک کی بنیاد پر ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کی، جس کے دوران ملزم نے بیٹی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

متعلقہ عنوان :