ہر طرف خوفناک آگ ہی آگ، اسلام آباد سے انتہائی تشویش ناک خبر

جمعرات مئی 13:27

ہر طرف خوفناک آگ ہی آگ، اسلام آباد سے انتہائی تشویش ناک خبر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قریب مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگنے والی آگ پر مکمل قابو نہ پایا جا سکا۔کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی ای) کے انوائرمنٹ ڈپارٹمنٹ حکام کے مطابق مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں ،ْحکام نے بتایا کہ آگ مارگلہ کے جنگل میں پیر سوہاوہ کے قریب لگی۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے انوائرمنٹ نے بتایا کہ فائربریگیڈ کی گاڑیاں آگ کے مقام تک نہیں پہنچ سکتیں۔اہل علاقہ نے بتایا تھا کہ جنگل میں آگ گزشتہ روز دن 11 بجے لگی تھی جو بعدازاں شدت اختیار کرگئی اور پھیل کر سڑک کنارے تک پہنچ گئی۔خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں بھی مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر بعدازاں قابو پالیا گیا تھا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :