آئی ایس پی آر کی جانب سے سائبرالرٹ جاری

invite@ispr.press کے نام بھیجی جانے والی ای میل دھوکہ دہی پر مبنی ہے ،ْ اعلامیہ

جمعرات مئی 13:32

آئی ایس پی آر کی جانب سے سائبرالرٹ جاری
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ((آئی ایس پی آر)) کی جانب سے سائبر الرٹ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ invite@ispr.press کے نام بھیجی جانے والی ای میل دھوکہ دہی پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

ایک اعلامیے میں بتایا گیا کہ invite@ispr.pressکا آئی ایس پی آر سے کوئی تعلق نہیں ،ْاگر کسی کو یہ میل موصول ہو تو اسے نہ کھولا جائے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ملنے والی ای میل کو اسپیم میل کے طور پر ڈیلیٹ کر دیں، نادانستہ طور پر کھل جائے تو اسکے کسی لنک پر کلک نہ کریں۔۔آئی ایس پی آر کے مطابق ای میل کھولنے سے کمپیوٹر اور موبائل فون میں وائرس آجاتاہے، اگر کسی کو یہ جعلی ای میل موصول ہو تو اسے نہ کھولا جائے۔