Live Updates

عمران خان 27 مئی کو کراچی آئیں گے

جمعرات 24 مئی 2018 13:32

عمران خان 27 مئی کو کراچی آئیں گے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم میں تیزی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 27 مئی کو کراچی کا دورہ کریں گے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 27 مئی کو کراچی کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عمران خان ملیر میں پارٹی کے رکنیت سازی کیمپ کا دورہ کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی کراچی میں پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ عمران خان کراچی میں پارٹی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔عمران خان امریکا میں فائرنگ سے قتل ہونے والی طالبہ سبیکا کے گھر تعزیت کے لئے بھی جائیں گے۔ جس کے بعد عمران خان شوکت خانم ہسپتال کے فنڈ ریزنگ ڈنر میں شرکت کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات