خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے معیار تعلیم متاثرہو رہا ہے، امیر نواب کاکا خیل

جمعرات 24 مئی 2018 13:32

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) صلح و امن کمیٹی خیبر پختونخوا کے چیئر مین و آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے بانی صدر حاجی سید امیر نواب کاکا خیل نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کو مزید تجربات کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے اور کہا کہ عدم منصوبہ بندی سے شرح خواندگی میں کمی آنے کے ساتھ معیار تعلیم بھی روز بروز گرتی جا رہی ہے، سکولوں میں ٹیچنگ سٹاف کی ٹریننگ ختم کردی گئی ہے اور بی ایڈ ، سی ٹی اورپی ایس ٹی سمیت دیگر پروفیشنل سرٹیفیکیٹس اور ٹریننگز کا خاتمہ کرکے تعلیم یافتہ افراد بھرتی کرنے سے معیار تعلیم بہتر بنانا خام خیالی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے انٹری ٹسٹ بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے اور نوکری دینے کے بجائے انٹری ٹسٹ کے نام پر نوجوان طبقہ سے کثیر رقم لی جاتی ہے جوکہ سرا سر ظلم ہے۔انہوں نے حکومت سے تعلیمی منصوبہ بندی کرنے اساتذہ کو اعتماد میں لینے اور ان کو زیادہ سے زیادہ مراعات دینے کے مطالبات کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :