ہنگو، معذور افرادکی محرومیوں کے ازالے کیلئے ہرممکن تعاون کریں گے،حیات الرحمن

جمعرات 24 مئی 2018 13:32

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) خصوصی افرادویلفیئرآرگنائزیشن ضلع ہنگوکے چیئرمین حیات الرحمن نے پاکستان ڈس ایبلڈفائونڈیشن کراچی کے تعاون سے مختلف یونین کونسلوں کے 55معذورافرادمیں رمضان فوڈ پیکج اورکپڑے تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پریونین کونسل دوآبہ ضلع ہنگومیں خطاب کرتے ہوئے حیات الرحمن نے کہاکہ معذورافرادسے ہرقسم کاتعاون کیاجائے گااوران کی محرومیوں کے ازالے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے۔

اس دوران سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ کمال یوسف ،تحصیل کونسل،جنرل اورعمائدین علاقہ نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ معذورافراد نے مطالبہ کیاکہ حکومت معذورافرادکیلئے باعزت روزگاراورمالی معاونت ودیگرسازوسامان کیلئے موثرپالیسی مرتب کرے جس سے معذورافرادکی محرومیوں کاازالہ ہوسکے اوردوسروں کی محتاجی سے نجات پاکراپنی زندگی گزاریں۔

متعلقہ عنوان :