دیر،گرانفروشی پر15دکاندارپربھاری جرمانہ عائد

جمعرات 24 مئی 2018 13:35

تیمرگرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) محکمہ خوراک خیبر پختونخوا نے خال اوررباط بازاردیرمیں نرخنامے نہ رکھنے اورگرانفروشی مافیاکے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 15قصابوں ،دودھ فروشوں ،بیکری،فروٹ اورسبزی فروشوں کوجرمانہ کردیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرسیدنوازنے عوامی شکایات اوررمضان المبارک میں چیک اینڈ بیلنس کویقینی بنانے کی غرض سے لیوی اورپولیس نفری کے ہمراہ خال بازاراوررباط کی مختلف مارکیٹوں میں کریک ڈائون کرتے ہوئے مقررہ ریٹ سے زیادہ وصولی،نرخنامے نہ رکھنے اورصفائی کی ابترصورتحال پر15قصابوں کوجرمانہ کرکے ان خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے۔

اس موقع پراسسٹنٹ فوڈ کنٹرول سیدنوازنے تاجروں اوردکانداروں کوہدایت کی کہ ماہ صیام کے دوران ذخیرہ اندوزی اورمہنگائی سے گریزکریں بلکہ مناسب منافع کے ساتھ روزمرہ اشیاء فروخت کرکے روزہ داروں کوریلیف فراہم کریں،بصورت دیگرخلاف ورزی کے مرتکب افرادکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔