طالبان کے مختلف حملوں میں افغان سکیورٹی فورسز کے 15 اہلکار ہلاک

جمعرات مئی 13:35

کابل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) افغانستان کی2 مختلف صوبوں میں مختلف مقامات پر طالبان کے حملوں کے نتیجے میں افغان سکیورٹی فورسز کے کم از کم 15 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق یہ حملے شمالی صوبہ فریاب اور جنوبی صوبے قندھار میں کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فریاب کے ضلع شیریں تگاب میں طالبان نے گزشتہ شب ایک فوجی اڈے اور 2 چیک پوائنٹس کو نشانہ بنایا جس میں افغان فوج کے 13 اہلکار مارے گئے جبکہ طالبان نے کم از کم 16 فوجیوں کو یرغمال بھی بنا لیا۔ صوبہ قندھار کے شہر سپن بولدک میں پولیس چیک پوسٹ پر حملوں کے نتیجے میں2پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔