مادھوری ڈکشٹ کی مراٹھی فلم ’’بکٹ لسٹ ‘‘ کل ریلیز کی جائے گی

جمعرات 24 مئی 2018 13:44

مادھوری ڈکشٹ کی مراٹھی فلم ’’بکٹ لسٹ ‘‘ کل ریلیز کی جائے گی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی مراٹھی فلم ’’بکٹ لسٹ ‘‘ کل (25مئی )ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار تیجس ویجے ڈیوسکر کی فلم ’’بکٹ لسٹ ‘‘ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی پہلی مراٹھی فلم ہے جس میں اداکار رنبیر کپور سپیشل گانے میں دکھائی دیں گیجبکہ فلم کی کاسٹ میں رینوکا شاہانے، سومیت راگھاون اور دیگر شامل ہیں، فلم کی کہانی متوسط طبقے کی گھریلو خاتون مادھوری دکشٹ اور ایک بچی کے گرد گھومتی ہو اور اس بچی کی تمام خواہشات کو پورا کرتی ہے۔ فلم کل نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :