وارنر برادرز جارج آر آر مارٹن کے ناول ’’دی آئس ڈریگن‘‘پر اینی میٹڈ فلم بنائیں گے

جمعرات مئی 13:44

نیو یارک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) امریکی پروڈکشن ہائوس وارنر برادرز گیمز آف تھرونز کتابوں کے سلسلے کے ادیب جارج آر آر مارٹن کے ناول ’’دی آئس ڈریگن‘‘پر اینی میٹڈ فلم بنائیں گے۔

(جاری ہے)

’’دی آئس ڈریگن‘‘1980 میں شائع ہوئی تھی جو نوجوان افراد پر لکھی گئی ہے۔گمیز آف تھرونز کے شائقین بے صبری سے اس سلسلے کی چھٹی کتاب ’’دی ونڈز آف ونٹر‘‘کے انتظار میں ہیں جو آئندہ سال شائع ہو گی۔اسی سال ایچ بی او ’’گیمز آف تھرونز‘‘کا آٹھواں اور حتمی سیزن بھی آن ائر کرے گا۔

متعلقہ عنوان :