اداکارہ جولیا لوئیس ڈریفس کو’’مارک ٹوئن ایوارڈ فار امریکن ہیومر ‘‘دیا جائے گا

جمعرات 24 مئی 2018 13:44

اداکارہ جولیا لوئیس ڈریفس کو’’مارک ٹوئن ایوارڈ فار امریکن ہیومر ‘‘دیا ..
لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) اداکارہ جولیا لوئیس ڈریفس کو امریکا کا اعلی ترین فنی اعزاز ’’مارک ٹوئن ایوارڈ فار امریکن ہیومر ‘‘دیا جائے گا ۔جولیا لوئیس ڈریفس جن کی عمر 57 برس ہے چھاتی کے سرطان سے روبصحت ہیں۔

(جاری ہے)

ان کو رواں سال 21 اکتوبر کو واشنگٹن کے جان ایف کینیڈی سنٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس میں منعقد ہونے والی تقریب میں دیا جائے گا۔

جولیا کو مزاحیہ سیریز ’’ویپ‘‘اور ’’سینفورڈ ‘‘سے شہرت ملی،انھوں نے بہترین اداکارہ کے مسلسل 6 ایمی ایوارڈز جیتے،اس کے علاوہ 9 سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈ لے کر ریکارڈ قائم کیا،ان کے پاس ایک گولڈن گلوب اور پیبوڈی ایوارڈ بھی ہیں۔مارک ٹوئن پرائز لینے والوں میں اداکار ڈیوڈ لیٹر مین،ٹینا فے،للی ٹاملین اور سٹیومارٹن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :