رچرڈ گیئر 30 سال بعد ٹی وی پر واپس، ڈرامہ ’’مدر فادر سن‘‘میں کام کریں گے

جمعرات 24 مئی 2018 13:48

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) ہالی وڈ کے معروف اداکار رچرڈ گیئر 30 سال بعد ٹی وی پر واپس آرہے ہیں،ہالی وڈ ذرائع کے مطابق اداکار رچرڈ گیئر ٹی وی ڈرامہ ’’مدر فادر سن‘‘میں کام کریں گے جس میں ان کا کردار میڈیا کی ایک بڑی با اثر شخصیت ’میکس‘کا ہو گا۔اس ڈرامہ کو بی بی سی سٹوڈیو ڈرامہ پروڈیوس کرے گا۔ڈرامے میں ان کے ساتھ ہیلن میک کوری اور بلی ہوول ہوں گے۔

(جاری ہے)

رچرڈ گیئر نے اپنے بیان میں ٹی وی سکرین پر تیس سال بعد واپسی بارے بے حد خوشی ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ وہ بہت پر جوش ہیں ۔انھوں نے بتایا کہ آٹھ آٹھ گھنٹے کے طویل قسطوں پر مشتمل اس منفرد ڈرامہ کے لکھاری ٹام روب سمتھ ہیں جنہوں نے ’گیانی ورسیک امریکن کرائم سٹوری‘کا سکرپٹ لکھا تھا۔انھوںنے کہا کہ میرا کردار پیچیدہ اور نمایاں ہے ۔ڈرامہ کی عکسبندی جون مین سپین میں شروع ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :