بحر احمر میں اتحادی طیاروں کے ہاتھوں حوثیوں کی 2 کشتیاں تباہ

جمعرات مئی 13:48

صنعاء۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) یمن میں اتحادی طیاروں نے حوثیوں کی 2 کشتیوں کو تباہ کر دیا جو بحر احمر میں ایک آئل ٹینکر کے لیے خطرہ بن رہی تھیں۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق اس سے قبل ستمبر 2017ء میں یمنی فوج کی جانب سے میزائل کے حملے میں حوثی ملیشیا کی ایک جنگی کشتی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے دوران کشتی میں سوار بارودی سرنگیں نصب کرنے والی ٹیم کے 5 ماہرین ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

یہ افراد میدی کے ساحل کے سامنے سمندری بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کر رہے تھے۔اگست 2017ء میں اتحادی افواج نے حوثی ملیشیا کے زیر انتظام گولہ بارود سے بھری ایک کشتی تباہ کی تھی جو یمن کے مغرب میں المخا کی بندرگاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش میں تھی۔حوثیوں کی جانب سے اب بحری جہازوں اور بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کے لیے کشتیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ باغیوں نے جہاز رانی کو روکنی کے لئے وار بحر احمر کے ساحلوں پر جہازوں کو نشانہ بنانے کے واسطے سمندری بارودی سرنگیں بچھائیں۔

متعلقہ عنوان :