امریکی وزیر خارجہ کا بیان "پرانے مفروضوں" پر مبنی ہے، جواد ظریف

جمعرات مئی 13:48

تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے بیان کو بے بنیاد اور پرانے مفروضوں پر مبنی قرار دیا ہے۔عرب خبررساںا دارے کے مطابق جواد ظریف نے کہا ہے کہ واشنگٹن پریشر گروپوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی وزیر خارجہ کا بیان امریکا کی جانب سے 5 ایرانی شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

ان شخصیات کا ایرانی پاسداران انقلاب کے ساتھ تعلق ہے۔۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو یہ اعلان کر چکے ہیں کہ امریکا نے ایران سے جن تبدیلیوں کا مطالبہ کیا ہے ان کا اطلاق مشکل کام نہیں۔ انہوں نے ایران کے حوالے سے یورپی ممالک کے ساتھ مشترکہ سفارتی سطح پر کام کے سلسلے میں اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔