گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسوں کا جائزہ لیا جائے، ٹرمپ

جمعرات 24 مئی 2018 13:48

گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسوں کا جائزہ لیا جائے، ٹرمپ
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملکی وزارت تجارت سے کہا ہے کہ وہ ملک میں درآمد کی جانے والی کاروں، ٹرکوں اور ان کے پرزہ جات پر درآمدی ڈیوٹیوں کا جائزہ لیں تاکہ یہ بات واضح ہو سکے کہ ان کی درآمد امریکا کی قومی سلامتی کے لیے تو کوئی خطرہ نہیں۔

(جاری ہے)

ٹرمپ مارچ میں اسٹیل اور ایلومینیئم کی درآمد پر اضافی ٹیکس عائد کر چکے ہیں۔ وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق درآمدی کاروں پر 25 فیصد تک اضافی ٹیکس لگایا جا سکتا ہے۔ ایسی صورت میں جرمن اور یورپی کار ساز ادارے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :